[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے روپے کی قدر روکنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پالیسی ٹولزکا استعمال نہیں کیا جا رہا اور بینک بھی قیاس آرائیوں سے ناجائز منافع کما رہے ہیں: صدرایف پی سی سی آئی کا الزام— فوٹو: فائل

پالیسی ٹولزکا استعمال نہیں کیا جا رہا اور بینک بھی قیاس آرائیوں سے ناجائز منافع کما رہے ہیں: صدرایف پی سی سی آئی کا الزام— فوٹو: فائل

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے روپے کی گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدرایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ پالیسی ٹولزکا استعمال نہیں کیا جا رہا اور بینک بھی قیاس آرائیوں سے ناجائز منافع کما رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ماہرین معاشیات کےمطابق ڈالرکی قدر200روپےسےکم ہے، قیاس آرائیاں نہیں روک سکتے تو فری فلوٹ کے بجائے روپے کی قدر فکس کردی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت روپے کی قدر روکنے میں کردار ادا کرے۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی قسط کی ادائیگی کے بعد بھی ملک میں روپے کی قدر گر رہی ہے۔