وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کا ہر طالبعلم سیلاب زدہ علاقوں میں ماں اور بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنے کیلئے ایک نیوٹریشن پیک تیار کرے۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی کے ذریعے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ اپنی یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو یہ ٹاسک دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اپنی جیب یا اپنی کمیونٹی کی مدد سے یہ کام کرسکتے ہیں تاکہ فوری طور پر ایسے 20 لاکھ تھیلے تیار کریں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت جلد ہدایات جاری کرے گی۔