پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی ایف آئی ایچ ایوارڈ کیلئے نامزد

فوٹو: ایف آئی ایچ
فوٹو: ایف آئی ایچ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن( ایف آئی ایچ)  ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے۔

 رضوان علی کو  ایف آئی ایچ کے ہاکی رائزنگ اسٹار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی ایچ نے ہاکی اسٹار ایوارڈز کیلئے 10 کیٹیگریز میں ووٹنگ شروع کردی ہے،رضوان علی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے واحد پاکستانی پلیئر ہیں۔

رضوان علی نےگزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیاکپ میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔

ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔