پاکستان اور آسٹریا کے درمیان ورلڈ گروپ ٹائی کل سے شروع ہوگی

قومی ٹیم کی جانب سے محمد شعیب اور مذمل مرتضیٰ سنگلز کیلئے ایکشن میں ہوں گے—فوٹو: پاکستان ٹینس ٹیم

قومی ٹیم کی جانب سے محمد شعیب اور مذمل مرتضیٰ سنگلز کیلئے ایکشن میں ہوں گے—فوٹو: پاکستان ٹینس ٹیم 

آسٹریا میں ہونے والے ڈیوس کپ میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان ورلڈ گروپ ٹائی کل شروع ہوگی۔

کلے کورٹ پر پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مقابلے کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے،قومی ٹینس ٹیم کی جانب سے محمد شعیب اور مذمل مرتضیٰ  سنگلز کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

اس کے علاوہ تجربہ کار جوڑی اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز میچ کیلئے کورٹس میں اتریں گے۔