قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف پہلے ٹی20 میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے خصوصی کِٹ پہنےگی

فوٹو: جیو نیوز

فوٹو: جیو نیوز

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی۔

کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی جس کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے خصوصی کٹ کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم کو کِٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلے میچ کی شرٹ میں پلیئر کا نام اور نمبر زیر آب دکھایا گیا ہے، اس ڈیزائن کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار  یکجہتی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی پہلے میچ کی گیٹ منی فلڈ ریلیف میں دینےکا بھی اعلان کرچکا ہے۔