آئی سی سی نےگیند پر تھوک لگانےکی پابندی مستقل کردی

پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی/فوٹوبشکریہ آئی سی سی

پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی/فوٹوبشکریہ آئی سی سی 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں جن پر عمل یکم اکتوبر سے  ہوگا۔

نئی پابندیوں کے تحت آئی سی سی  نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے ، پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی ہی اسٹرائیکر اینڈ پرآئے گا اس بات سے قطع نظر کہ بیٹرز  کیچ آؤٹ ہونے سے قبل کراس کرچکے تھے۔  

 پلیئنگ کنڈیشنز میں کی جانے والی ایک اور پابندی کے تحت آنے والےبیٹرکو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2  منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

مزید بر آں کسی بھی غیر منصفانہ اور دانستہ حرکت کے دوران اب امپائر بولرکی بولنگ کے دوران ڈیڈ بال کے علاوہ 5 رنز بیٹنگ سائیڈ کو  پینلٹی کے طور پر دے سکتا ہے۔