کمپنی کی حیران کن پیشکش، مزے دار ٹافیاں چکھیں اور کروڑوں روپے کمائیں

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

بچپن میں ہرکسی نے مزے مزے کی ٹافیاں کھائیں ہوں گی پر اس وقت ہمیں ان ٹافیوں کے بدلے پیسے دینے پڑتے تھے ،جتنے پیسے ہمارے پاس ہوتے اس کے بدلے اتنی ہی ٹافیاں کھا سکتے تھے۔

لیکن اگر ہم آپ کو آج بتائیں کہ آپ مزے دار ٹافیاں چکھ کر کروڑوں روپے کما سکتے ہیں تو کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے؟ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ایک ٹافیاں( کینڈی) بنانے والی کمپنی کو چیف کینڈی آفیسر کی تلاش جو ہر ماہ ہزاروں مزیدار ٹافیاں آخری مرحلے سے گزرنے سے قبل چکھ کر ان کے ذائقے کی جانچ کرے۔

 اس ملازمت کیلئے کم سے کم 5 سال کے عمر کے افراد درخواست دے سکتے ہیں اور نوکری حاصل کرنے والے شخص کو کمپنی ہر سال 78 ہزار ڈالرز یعنی  ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانی رقم ادا کرے گی۔ 

سب سے دلچسپ بات یہ نوکری آپ گھر بیٹھیں بھی کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملازمت کے اس شاندار موقع کو حاصل کرنے کے لیے بچے اور یہاں تک کے ان کے والدین بھی درخواستیں جمع کروارہے ہیں۔