کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری و فروخت پر پابندی عائد

پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی دوماہ کیلئے لگائی ہے جو 18 اکتوبر کوختم ہوگی: کمشنر کراچی— فوٹو: فائل

پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی دوماہ کیلئے لگائی ہے جو 18 اکتوبر کوختم ہوگی: کمشنر کراچی— فوٹو: فائل

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت اور اس کے بنانے  پر  پابندی لگادی گئی ہے۔

کمشنرکراچی اقبال میمن نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں سے برساتی نالوں اور  سیوریج کا نظام شدید متاثر ہوتا ہے، پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی دوماہ کیلئے لگائی ہے جو 18 اکتوبر کوختم ہوگی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں۔