چھٹیا مناکر آنیوالی خاتون کے بیگ میں بچھوؤں کا انبار نکل آیا

خوفزدہ خاتون نے ایینمل کنڑول سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا/ فائل فوٹو
خوفزدہ خاتون نے ایینمل کنڑول سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا/ فائل فوٹو

کروشیا سے چھٹیاں منا کر  واپس آنے والی خاتون اپنے سوٹ کیس میں 18 بچھو  پا کر دنگ رہ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کروشیا میں اپنی چھٹیاں منانے گئیں اور  واپسی پر وہ اپنا بچھوؤں سے بھرا سوٹ کیس دیکھ کر حیران پریشان ہوگئیں۔

خوفزدہ خاتون نے ایینمل کنڑول سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا۔

اینیمل کنٹرول کے مطابق بچھوؤں میں مادہ بچھو اور اس کے 17 بچے شامل ہیں، اس وقت تمام بچھوؤں کو  لینز اینیمل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آسٹریا میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل بھی کروشیا میں سے چھٹیاں منا کر آنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔