چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش

بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا: ڈاکٹرز۔ فوٹو بھارتی میڈیا

بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا: ڈاکٹرز۔ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بچی کی پیدائش نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں آرتی کمپو نامی خاتون نے مقامی اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا جس کی 4 ٹانگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اور بچی کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا۔

اسپتال کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھکد کا کہنا ہے کہ بچی کو جسمانی بیماری اسچیو پاگس (Ischiopagus) ہے جس سے اس کے جسم میں پیدائش کے وقت دو اضافی ٹانگیں بھی جڑ گئی ہیں تاہم دونوں اضافی ٹانگیں غیر فعال ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، اگر بچی میں کوئی اور بیماری نہ ہوئی اور بچی صحتمند ہوئی تو اس کی اضافی دو ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹا دی جائیں گی۔