پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جے یو آئی میں شامل

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

ڈی آئی خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)  خیبر  پختونخوا سمیع اللہ  علیزئی جمعیت علماء  اسلام (جے یو آئی) میں شامل  ہوگئے۔

 ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ  سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔

سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے، اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے،  آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسےگھومتے ہو۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور  ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔