پی ٹی آئی کی فوج مخالف مہم میں ملوث ایک اور گواہ سامنے آ گیا

عمران خان کی تقریروں اور پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی: کارکن پرویزغلام رسول کا ویڈیو بیان— فوٹو: اسکرین گریب

عمران خان کی تقریروں اور پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی: کارکن پرویزغلام رسول کا ویڈیو بیان— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث ہونے کا ایک اور گواہ سامنے آ گیا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے۔ فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پرویزغلام رسول کو غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے ویڈیو بیان میں حقائق بتا دیے۔

پی ٹی آئی کارکن پرویز غلام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریروں اور میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا، پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھاکہ مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا جس پر نہایت معذرت خواہ ہوں، مجھے قربانیاں دینے والی فوج اور آرمی چیف بے حد عزیز ہیں۔