25 ستمبر کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے لیے ضمنی انتخابات کے چار حلقوں میں 32 امیدوار میدان میں ہیں جنہیں انتخابی نشان بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 31 پشاور کے لیے 8 ،این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ کے لیے 4،4 اور این اے 45 کرم کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔