[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے ابرار الحق کا عطیات جمع کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے اپنے سابق چیئرمین گلوکار ابرار الحق کا عطیات جمع کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ابرارالحق نے کہا تھا کہ ان کے دور میں ہلال احمر نے سیلاب زدگان کے لیے ایک ہفتے میں 6  ارب روپے کے عطیات اکٹھے کیے ہیں۔

تاہم ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے پاس 6 ارب روپے تو کیا اس کے ساتویں حصے کے برابر عطیات بھی جمع نہیں ہوئے، اس بارے میں ابرار الحق کا بیان جھوٹ ہے۔ 

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے ابرار الحق کو چند روز پہلے ہلال احمر سوسائٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔

ایک اہل کار کے مطابق موجودہ سیلاب میں ہلال احمر سوسائٹی نے اپنی تاریخ کا سُست ترین کردار ادا کیا، ہلال احمر سندھ میں طبی امداد کا ایک بیگ تک تقسیم نہیں کر سکی۔