گومل یونیورسٹی کے وی سی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا

علی امین گنڈاپور کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے: وی سی کا ایف آئی اے کو خط— فوٹو: فائل

علی امین گنڈاپور کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے: وی سی کا ایف آئی اے کو خط— فوٹو: فائل

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔

وائس چانسلر نے خط میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات پر مجھے دھمکیاں ملی رہی ہیں جبکہ میڈیا کے ذریعے بھی علی امین گنڈاپورنے توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق مجھ پر جھوٹی الزام تراشی کی جا رہی ہے اور میرے خلاف عوام کو اکسایا جارہا ہے۔

وی سی گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے سے درخواست کی کہ کار سرکار میں مداخلت پر علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، سنڈیکیٹ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظریونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے۔