گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا ڈھائی ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ڈھائی ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔

گورنر ہاؤس میں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی تقریب ہوئی ۔ 

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں اور ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یونیورسٹیز میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ شروع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے 80 فیصد لواحقین کو امداد فراہم کی جاچکی ہے ۔

تقریب کے اختتام پر تاجربرادری اور ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کیے گئے۔