[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

کے پی حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا

جاں بحق فرد کے ورثا کو آٹھ لاکھ، زخمی کو دو لاکھ، بڑے جانور کی ہلاکت پر 60 ہزار، چھوٹے جانور پر 8 ہزار روپے ملیں گے (فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں کا اعلامیہ جاری کردیا، زخمی کو دو لاکھ اور جاں بحق فرد کے ورثاء کو 8 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک 60 ہزار روپے دیے جائیں گے، ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60 ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8 ہزار روپے ملے گے۔

اسی طرح فصلیں تباہ ہونے کے عوض بھی زرتلافی دیا جائے گا، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، 80 ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔