’کوئی غداری نہیں کی‘، شوکت ترین کا جواب

اگریہ غداری ہے تو انہوں نے جنوری میں آئی ایم ایف پروگرام ریورس ریورس کرنے کا کہا تھا وہ کیا تھا: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آڈیو لیک کے معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا۔

آڈیو لیک کے معاملے پر شوکت ترین سے سوال  کیا جس پر سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں اس پر بات کرچکا ہوں اور کچھ نہیں کہہ سکتا، اس پر بہت ڈسکشن کرچکا ہوں اور بہت ٹی وی چینلز پربتاچکا ہوں۔

سوال کیا گیا کہ آپ نے آڈیو میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کو نقصان ہوگا، اس پر شوکت ترین نے کہا کہ بالکل تسلیم نہیں کیا، پاکستان کا فائدہ ہے، 220 ملین لوگوں کی بات کررہا ہوں، میں نے انفرادی بات نہیں کی، یہ میرا مؤقف ہے،کوئی غداری نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگریہ غداری ہے تو انہوں نے جنوری میں آئی ایم ایف پروگرام ریورس ریورس کرنے کا کہا تھا وہ کیا تھا۔