کسانوں کا ایران، افغانستان سے سیب،کھیرے اور پیاز کی درآمد روکنےکا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کےقریب قلعہ عبداللہ روڈ پر کسانوں نے ایران، افغانستان سے سیب،کھیرے اور  پیاز کی درآمد کے خلاف احتجاج کیا۔

کسانوں  نے درآمدات روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران اور افغانستان سے سیب، پیاز اور کھیرا درآمدکرنے سے نقصان ہو رہا ہے، ان پر کم ازکم ایک ماہ کی پابندی لگائی جائے۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ فورٹ منرو، ڈی آئی خان اور سبی کی شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بحال کی جائے، سیلاب کی صورت حال میں دسمبر 2023  تک زرعی قرض معاف کیے جائیں۔