کراچی، لاہور ، پشاور اور اسلام آباد ڈینگی کے نشانے پر

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے وار  شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے نشانے پر  ہیں۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز  پشاور میں رپورٹ ہوئے۔

 دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 ، لاہور میں 100 اور  راولپنڈی میں 86 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔

وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی۔

نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔