ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر میپکو اہلکاروں نے احتجاجاً بجلی بند کردی

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

مظفرگڑھ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اہلکاروں  نے  احتجاجاً علاقے کی بجلی بندکردی۔

مبینہ ڈکیتی کا واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چاہ بلوچی والا میں میپکو اہلکاروں سے دوران ڈیوٹی پیش آیا تھا۔

پولیس نے میپکو اہلکاروں کا مقدمہ درج نہ کیا تو انہوں نے علاقےکی بجلی احتجاجاً بند کردی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبریونین کا کہنا ہےکہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا تو شہر بھر کی بجلی بند کردیں گے۔

دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہےکہ واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تصدیق ہونے پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔