پی این ایس سی کی جانب سے14 سال پرانے جہازوں کی خریداری پر تحقیقات ہوں گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)  کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے  پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔

وزارت میری ٹائم افئیرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرے گی۔

وزارت میری ٹائم افئیرز کے حکام کا کہنا ہے کہ  14سال پرانے دو جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی۔