پی آئی اے کی پشاور تا دبئی پرواز سے مبینہ ذہنی مریض کو واپس پشاور بھجوا دیا گیا

فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اےکی پشاور تا دبئی پرواز سے مبینہ ذہنی مریض کو واپس پشاور بھجواد یا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر نے لات مار کر طیارے کی کھڑکی کے شیشے کو بھی نقصان پہنچایا،دوران پرواز مسافر کی غیر معمولی حرکتوں پر کیبن کریو نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر مسافر کو سکیورٹی حکام نےحراست میں لے لیا تھا، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا،مسافر کو اسی پرواز سے واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق مسافر کو پی آئی اے نے بلیک لسٹ کر دیا۔