پرویز خٹک کو کارکنوں کی شکایات اچھی نہ لگیں، کباڑ کہہ ڈالا

پرویز خٹک کارکنوں کو بار بار بیٹھنے اور خاموش ہونے کا کہتے رہے، کارکن باز نہ آئےتو کوڑا کباڑ بھی کہہ ڈالا— فوٹو: سوشل میڈیا

چارسدہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں نےارکان اسمبلی پر الزامات عائد کیے تو سینیئر رہنما پرویز خٹک کو کارکنوں کی شکایات کچھ اچھی نہ لگیں۔

پرویز خٹک کارکنوں کو بار بار بیٹھنے اور خاموش ہونے کا کہتے رہے، کارکن باز نہ آئےتو کوڑا کباڑ بھی کہہ ڈالا، کہاکہ تم پی ٹی آئی اور عمران خان کے نہیں ہو، عمران خان کی پارٹی سیلاب ہے، پتہ نہیں چلتا کون کدھر سے آیا اور کدھر گیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ’یہ ایم پی ایز صاحبان میرے بھائی ہیں، بس بس بس ایک منٹ ایک منٹ ایک منٹ ، بات سنو ، بات سنو، ایسا لگتا ہے کہ آپ کو کسی نے پلانٹ کیا ہے، آرام سے بیٹھو، آرام سے بیٹھو، بھائی میں سمجھتا ہوں، میں کوئی بچہ تو نہیں، بس چُپ ہو جاؤ، بس تم ہیرو بن گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں چارسدہ کے لوگوں کی قدر کرتا ہوں ورنہ میں بہت بد زبان ہوں، میں اس میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا، یہ عمران خان کی پارٹی ہے، یہ سیلاب ہے، اس میں کسی کا پتہ نہیں چلتا کہ کدھر گیا۔‘