پاک فوج نے سندھ میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے افراد کو بچالیا

فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاک فوج نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے بوبک میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے متعدد افراد کو بچالیا۔

سندھ کے علاقے بوبک میں کشتی الٹ گئی تھی، جس پر پاک فوج کی جانب سے بروقت اقدامات سے کشتی پر سوار متعدد افراد کی جان بچا لی گئیں، کشتی الٹنے کے سبب بزرگ، خواتین اور بچوں کے ڈوبنے کے خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے دوران مذکورہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا.