پاکستان سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ فوٹو جیو نیوز

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات کی نشاندہی کی اور تلاشی کے دوران بیگ کی تہہ سے 1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔