پاکستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا/ فوٹو اے ایس ایف
اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا/ فوٹو اے ایس ایف

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس  کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے والے مسافر سے 2.648 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر محمد نعیم نے ہیروئن بیگ کے اندرونی حصوں میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔