وفاقی کابینہ اور فوجی افسران کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان

وفاقی کابینہ اور فوجی افسران کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دینے کا اعلان

ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی  کابینہ اور پاک فوج کے افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔

علاوہ ازیں انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا بھی کہنا ہے پاک فوج کےتمام جنرل آفیسرز نے فلڈ ریلیف آپریشن کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔