وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر عوام کے مسائل حل کریں گی: وزیراعظم

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر عوام کے مسائل حل کریں گی۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ریلیف کیمپوں کے دورے میں متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سیلاب سے تیرہ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ، سندھ میں سب سے زيادہ تباہی ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوستہ محمدکے سیلاب زدگان کےکیمپ میں پیدا ہونے والے بچےکو گود میں لیا، پیار کیا اور بچےکی ماں کی خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پر  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے عوام کی مدد کر رہے ہيں، وفاقی حکومت اور عالمی برادری کی مدد سے ایسا انفرا اسٹرکچر بنائيں گے کہ آئندہ ایسی صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکے ۔