وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب،احتجاج ختم

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ  اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان رانا ثنا اللہ کی سرکاری رہائش گاہ پر مذاکرات ہوئے۔ 

وزیراعظم سے ملاقات کی شرط پر کسان اتحاد نے احتجاج ختم کیا، کسان اتحاد کے نمائندوں کی وزیراعظم سے ملاقات 28 ستمبر کو ہوگی۔