وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقات

امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے: پرویز الٰہی

امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے: پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں ہوئی، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امریکی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے پاکستانی نژاد رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر طاہرجاوید نے سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کومفت سولرپمپس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن امداد کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے جذبہ قابل تعریف ہے۔