وزیر اعظم کی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات

فوٹو: اے پی پی

فوٹو: اے پی پی

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصان پر وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعظم شہباز شریف عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے بھی ملے ۔

 ڈیوڈ مالپس نے تعمیر نو کے لیے پاکستان کو85 کروڑ ڈالر فوری طور پر دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی وزیراعظم نےملاقات کی ۔