وزیر اعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی بلالی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں پی ڈی ایم اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلالی۔

ذرائع کے مطابق کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کی صورتحال پربلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے