وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب متاثرین پر درج مقدمہ فوری واپس لینے کا حکم

اس قسم کے کیسز کا درج ہونا نامناسب اور ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ— فوٹو:فائل

اس قسم کے کیسز کا درج ہونا نامناسب اور ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سکھرکے دوران احتجاج پر ایف آئی آر درج ہونےکا نوٹس لے لیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے  پولیس کو فوری ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت کی اور کہا  کہ سیلاب متاثرین تکلیف میں ہیں، اُن سے محبت اور احترام سے پیش آیاجائے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس قسم کے کیسز کا درج ہونا نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کے سکھر دورے کے دوران چند متاثرین نے ان کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔