[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

وزیراعظم یو این جی اے اجلاس میں کلائمٹ چینج سے درپیش خطرات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے

وزیر اعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے: دفتر خارجہ

وزیر اعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے: دفتر خارجہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور اس کی وجہ سے درپیش شدید خطرات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

یو این جی اے اجلاس 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں ہو رہا ہے، وزیر اعظم 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کو اجاگر کریں گے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش شدید خطرات کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکا کی شراکت سے منعقدہ گلوبل فوڈ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کے خاتمے کیلئے سی او پی 27 کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے صدر، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری، بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں، آئی ایف آئیز اور خدمت خلق کے اداروں کے سربراہان سمیت متعدد ممالک کے لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم جموں و کشمیر سمیت طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود غیر حل شدہ تنازعات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے پاکستان کے خدشات اور نقطۂ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔