وزیراعظم کے 8 نئے معاونین خصوصی مقرر، کابینہ ارکان کی تعداد 70 ہوگئی

8 نئے معاونین خصوصی کے تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہوگئی— فوٹو: پی آئی ڈی

8 نئے معاونین خصوصی کے تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہوگئی— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس نے نئے معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمارملانی، فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ہوں گے۔

اس کے علاوہ تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ بُچہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

8 نئے معاونین خصوصی کے تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہوگئی ہے جن میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 25 معاونین خصوصی شامل ہیں۔