وزیراعظم نے بلوچستان کے ریلیف کیمپ میں قائم اسکول میں بچی کے رجسٹر پر کیا لکھا؟

بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں پرتعلیم حاصل کر رہی ہیں، شہباز شریف کے اسکول رجسٹر پر تاثرات. فوٹو فائل

بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں پرتعلیم حاصل کر رہی ہیں، شہباز شریف کے اسکول رجسٹر پر تاثرات. فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔

وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بچی کے رجسٹر پر تاثرات بھی درج کیے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شہباز شریف نے رجسٹر پر درج تاثرات میں لکھا کہ ’بہت پیاری اور قابل قوم کی بیٹیاں یہاں پرتعلیم حاصل کر رہی ہیں، اللہ تعالیٰ اسکول کے ٹیچر کو اور ہمت عطا فرمائیں۔ وزیراعظم نے رجسٹر پر اپنے دستخط بھی کیے۔

یاد رہے کہ صحبت پور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے مسائل بھی سنے اور اس موقع پر سیلاب متاثرین کے دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان بھی کیا۔