وزیراعظم سے یو اے ای کے ناظم الامور اور چینی سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامورکی بھی ملاقات ہوئی — پی آئی ڈی
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامورکی بھی ملاقات ہوئی — پی آئی ڈی

وزیراعظم سے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی کے وفد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ناظم  الامور  نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقعے پر چینی کمپنی کے وفد کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی رقم کا چیک پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمیں پاک چینی دوستی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

چینی کمپنی کے وفد کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی رقم کا چیک پیش کیا گیا — فوٹو: اے پی پی
چینی کمپنی کے وفد کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی رقم کا چیک پیش کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

دوسری جانب  لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامورکی بھی ملاقات ہوئی جس دوران وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کاشکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

واضح رہے  کہ  وزیراعظم شہبازشریف سے پرنس کریم آغا خان کے بیٹے شہزادہ رحیم آغا خان نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران شہزادہ رحیم آغا خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔