[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

نواز یا انکے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی: فواد

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیرکسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیرکسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف غیرمبہم اوردوٹوک ہے۔

انہوں نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیرکسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔