نوابشاہ کے گاؤں یوسف ڈاہری میں برساتی پانی سے مگرمچھ نکل آئے

مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ لیے جنہیں وائلڈ لائف کےحوالےکردیا گیا: پولیس— فوٹو: فائل

مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ لیے جنہیں وائلڈ لائف کےحوالےکردیا گیا: پولیس— فوٹو: فائل

نوابشاہ کے گاؤں یوسف ڈاہری میں برساتی پانی سے مگرمچھ نکل آئے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ لیے جنہیں وائلڈ لائف کےحوالےکردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کئی روز سے مختلف علاقوں میں کھڑا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپربارش کےپانی کی نکاسی کی جائے۔