ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک کے مختلف حلقوں میں  11، 25 ستمبر اور  2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں  اہم اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد اور سیلاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں، این اے 22، این اے 24، این اے 31 ، این اے 45 پر 25 ستمبر کے ضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے،  ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  سیلاب کے باعث سکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوامیں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کے باعث مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں،  حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کااعلان کیاجائےگا۔