ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا: سعد رفیق

ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ محمد سعد رفیق نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی/فوٹوفائل

ٹوئٹر پر لیگی رہنما خواجہ محمد سعد رفیق نے محمد نواز کی تصویر پر بنی ایک میم شیئر کی/فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے محمد نواز کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف سے تشبیہہ دی ہے۔

ٹوئٹر پر  لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے  محمد نواز کی تصویر  پر بنی ایک میم شیئر کی، جس میں قومی کھلاڑی کی تصویر پر درج تھا کہ ’میں بھی نواز ہوں‘۔

اس میم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعد رفیق نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے ملک کی ترقی ہو یا کرکٹ کا میدان، مشکل وقت میں نواز ہی کام آیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔  

اس  میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔