ملکہ کی آخری رسومات سے قبل 2 پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں، فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں، فوٹو: فائل

 لندن: وسطی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اس دوران ایک چاقو بردار شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں جس جگہ ملکہ برطانیہ کا تابوت 19 سمتبر کو تدفن ہونے تک رکھا گیا ہے وہاں سے صرف ایک میل کی دوری پر ایک چاقو بردار شخص نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔

حملے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیشی عمل جارہی ہے تاہم حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو پر تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے لیے دنیا بھر کی اعلیٰ قیادت لندن آئے اور ہزاروں افراد کی شرکت کا امکان ہے جس کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

(function(d, s, id){
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) {return;}
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = "https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = "https://connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));