مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، چین

پاکستان میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بھرپورحصہ لیں گے، چینی سفیر:فوٹو:فائل

پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے لئے امداد کی پہلی کھیپ کل روانہ ہوگی۔ فوری طور پر 25000 ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان دیا جائے گا۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300 امریکی ڈالر اور چین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے 1500 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دئیے جائیں گے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔پاکستان کے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری 640 ملین ڈالر ہوگئی ہے جبکہ رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات 4 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں۔