مسلح افراد نے اپنی فصلیں بچانےکیلئے سیلابی ریلےکا رخ شہرکی طرف کردیا

فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

ٹنڈو آدم میں مسلح افراد نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلےکا رخ شہرکی طرف کر دیا۔

شہریوں کے مطابق ملزمان نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلےکا رخ شہرکی طرف کیا، سیلابی ریلا ٹنڈو آدم بائی پاس سے شہرکی طرف بڑھ رہا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ پارس ڈیرو کا کہنا ہےکہ پانی پہلے ہی جمن شاہ کے علاقے میں داخل ہوگیا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیےگئے تو شہر مکمل طور پر ڈوب جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹنڈو آدم کی خطرناک صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے دو مقامات پر موجود بندوں کو کٹ لگائے اور منع کرنے پر شہریوں کو ڈرایا دھمکایا۔