متاثرین سیلاب کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی مشکل گھڑی میں مثالی خدمت کی ہے: سردار تنویر الیاس — فوٹو: فائل

پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی مشکل گھڑی میں مثالی خدمت کی ہے: سردار تنویر الیاس — فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سیلاب متاثرین کیلئے  کشمیریوں سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی مشکل گھڑی میں مثالی خدمت کی ہے، ہم بھی متاثرین سیلاب کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں آزاد کشمیرحکومت بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔