لاہور میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا

تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے: پولیس — فوٹو: فائل

تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے: پولیس — فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے نولکھا میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، ملزمان پولیس کو زیادہ دیر دھوکا نہ دے سکے۔

پولیس کے مطابق ملزم عدنان خالد نجی کمپنی میں ملازم ہے، بینک سے 15 لاکھ روپے لے کر نکلا اورپولیس کو کال کر دی کہ دو ملزمان نے اُسے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے  تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوتوں کی شناخت پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انھوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران نے اپنے بھتیجے عدنان خالد سے مل کر اپنے ساتھ واردات کروائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان عدنان خالد اور اس کے بھتیجے کامران سے 15 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔