فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا: اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل

عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا: اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مونال پرتعینات سکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی جہاں سکیورٹی نے شکایت کی چارلڑکوں نےہلڑبازی کی اورعطاتارڑکی فیملی کوہراساں کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا۔