[ADINSERTER AMP] [ADINSERTER AMP]

عوام اب فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کو پہچان چکے ہیں: مریم اورنگزیب

آج پنجاب اور خیبر پختون خوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں: مریم اورنگزیب — فوٹو: فائل

آج پنجاب اور خیبر پختون خوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں: مریم اورنگزیب — فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں، فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کو پہچان چکے ہیں، اسی لیے اسے اٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر پھینک دیا ہے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ نہ لیتے، ملکی معیشت تباہ نہ کرتے تو آج اتنی منہگائی نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔