عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں: طلال چوہدری

عمران خان کیس لڑرہے ہیں، مطلب وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں: طلال چوہدری — فوٹو: فائل

عمران خان کیس لڑرہے ہیں، مطلب وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں: طلال چوہدری — فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہ نما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس لڑرہے ہیں، مطلب وہ اپنے بیان پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے پچھلے جواب پر عدالت مایوس ہوئی تھی تو اس جواب پر عدالت شدید مایوس ہوگی۔

واضح رہے کہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری جواب جمع کرایا ہے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہےکہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔